وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے لئے اپنی جان ن قربان کرنے والے کارگل کے شہیدوں کو آج خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر مودی نے ’کارگل وجے دیوس‘ کے دن ٹویٹ کر کے کہا، "ہمیں فخر ہے کہ سال 1999 میں کارگل جنگ کے دوران حکومت نے عزم کا
اظہار کرتے ہوئے ایک فیصلہ کن جیت یقینی کی تھی." انہوں نے کہا، "کارگل وجے دیوس (کارگل یوم فتح) کے دن پر میں ان بہادر فوجیوں کے آگے سر جھکاتا ہوں، جنہوں نے آخری سانس تک ہندوستان کے لئے جنگ لڑی۔
ان کی قربانی ہماری حوصلہ افزائی کرتی ہے. "